حالیہ ایام میں اعلیٰ عہدوں کے9افسروں کی ہلاکت کی اطلاعات
دمشق4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام کے شمالی شہر حلب میں جاری لڑائی کے دوران سرکاری فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چند ایام کے دوران بشارالاسد کی فوج نے حلب کی لڑائی میں اپنے 9سینئر افسران سمیت کئی اہلکار کھو دیے ہیں۔ شام میں بشار الاسد کے مقربین کے سوشل میڈیا صفحات پر بھی حلب کی لڑائی میں مارے جانے والے فوجیوں کے بارے میں تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ایام میں حلب میں اپوزیشن فورسز کیحملوں میں ہلاک ہونے والے سرکاری فوجیوں میں بریگیڈیئر جنرل، کرنل، میجر، کیپٹن اور فرسٹ لیفٹننٹ کے عہدے کے افسران شامل ہیں۔بشار الاسد کے مقرب سمجھے جانے والے لوگوں کیفیس بک اکاؤنٹس جبلہ نیوز نیٹ ورک، طرطوس الآن، وسطی ریجن نیوزنیٹ ورک، شہداء افواج شام اوردیگرسوشل میڈیا گروپوں کی جانب سے بتایا گیا کہ حالیہ ایام میں حلب میں کم سے کم16سرکاری فوجی افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔حلب میں قتل ہونے والے سرکاری فوجیوں میں ساحلی شہربانیاس کے بریگیڈیئر جنرل یاس محسن میا، حمص کیمیجر عمار البوتی، جبلہ کے کیپٹن سامر احمد، وادی القلع کے کیپٹن شادی بدور، حمص کے لیفٹیننٹ یوسف معزالیدن اسماعیل،بانیاس کے فرسٹ لیفٹیننٹ مجد صالح یوسف، الدالیہ کے علی محی الدین سلوم، جبلہ کے فرسٹ لیفٹیننٹ محمد عیسیٰ، جبلۃ دویر کے احمد حبیب علی یزن عبدالحمید بدور، طرطوس کے عبدالکریم عبدالطیف، خضر احمد عبود،حمص کے غسان سلوم، طوطوس کیشریف حسون، احمد عبدالستار الحسن اور حلب کے محمود عثمان شامل ہیں۔
افغانستان میں غیرملکی سیاحوں پر حملہ
کابل4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں غیر ملکیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کی حفاظت میں جانے والے اس قافلے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیاحوں کی شہریت اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔حکومتی اہلکاروں کے مطابق یہ حملہ افغان طالبان نے کیا۔ دوسری جانب طالبان نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب طالبان نے افغانستان بھر میں اپنی عسکری کارروائیوں کا سلسلہ تیزکر رکھا ہے۔